نئی دہلی ، ۶ نومبر (یو این آئی) نائب صدر محمد حامد انصاری نے آج کہا ہے کہ مغربی دنیا کا یہ خیال غلط ہے کہ مغربی ایشیائی ملک انتہاپسندی کے لئے اسلام کا استعمال کررہے ہیں۔
مسٹر انصاری نے انڈونیشیا کے پانچ روزہ دورہ سے واپس لوٹتے وقت کل رات خصوصی طیارہ میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب
دیتے ہوے کہا کہ اسلام میں شدت پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کے علاوہ دنیا کی 70فیصد مسلم آبادی ایشیائی ملکویں میں رہتی ہے اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ مغربی ملک اسلام کے لئے انتہاپسندی کا ایجنڈا طے کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے اس دورہ کے دوران انڈونیشیا کے مسلم فرقہ کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔